Alfaz chun raha hoon Khuda ke kalam se Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
الفاظ چُن رہا ہوں خدا کے کلام سے ”کچھ دل کا حال کہنا ہے اپنے امامؑ سے“ خنجر کے نیچے سجدہِ معبود کا مزہ پوچھو ذرا حسین علیہ اسلام سے لوح و قلم یہ ٬ شمس و قمر ٬ عرش اور زمین قائم ہیں سب امامِ زمانہؑ کے نام سے مجلس کا ہے کمال کہ ذہنوں کی تشنگی سیراب ہوتی جاتی ہے اک تشنہ کام سے دریا پہ رکھ رہا ہوں عریضہ یہ چوم کر ہوگا ضرور مَس یہ عریضہ امامؑ سے بس ہونگے وہ ہی فخر سے مولاؑ کے ساتھ ساتھ رکھتے ہیں پاک اپنا جو دامن حرام سے تاریخ پڑھ کے ملک کا سب سے بڑا نشان منسوب کر دیا گیا حیدرؑ کے نام سے ہے مرحلہ یہ آخری جنّت کے واسطے لینی پڑے گی سب کو اجازت امامؑ سے دستِ امامِ عصرؑ میں لرزاں ہے ذوالفقار آغازِ انتقام ہے محسنؑ کے نام سے مجمع لگا ہے آج کہ حیدرؑ کی بیٹیاں گزریں گی سر کُھلے ہوئے بازارِ شام سے دنیا سمجھ رہی ہے ابوذؔر غریب ہے جنّت میں قصر بنتے ہیں میرے سلام سے ....................................... سید نجم الحسنین ابوذؔر |