Jalwa Khuda ki zaat ka Qayam ki zaat hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

جلوہ خدا کی ذات کا قائمؑ کی ذات ہے
جو ہے خدا کی بات وہ قائمؑ کی بات ہے

مولا علیؑ و فاطمہ حسنینؑ اور نبیؐ
قائمؑ پہ اِن کا خاص  ہوا التفات ہے
 
میری نگاہِ شوق میں اِک خوابِ دلنشیں
کعبے کی چھت پہ منتظرِ معجزات ہے

اہلِ زمیں کے ساتھ میں عیسیٰؑ بھی عرش پر
مہدیؑ کے انتظار میں اب تک حیات ہے

لکھ کر عریضہ لب پہ دعائے ظہور ہے
اب بالیقین ختم یہ ظلمت کی رات ہے

مہدیؑ کے ساتھ آئیں گے عباسِ باوفاؑ
جوشِ جنوں میں شادماں موجِ فرات ہے

کچھ ساعتوں میں آنے کو ہے وارثِ حسینؑ
باطل کی دفن ہونے کو سب باقیات ہے

قائمؑ کو دیکھتے ہی پکاریں گے اہلِ شر
حیدرؑ کی ذوالفقار میں حیدرؑ کا ہاتھ ہے

رضوان کے ہے سر پہ رکھا دستِ پنجتنؑ
زیرِ قدم اب اُس کے سبھی کائنات ہے