Salam me satg
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

کرم ہو مجھ پہ مودّت کے شیریں جام کے ساتھ
کہ نعتِ پاکِ لکھوں میں بھی احتشام کے ساتھ

سعادتوں کی ہو مجھ کو یہ سلسبیل عطا
مری دعا بھی ہو مقبول اِس کلام کے ساتھ

الہیٰ عشقِ نبیؐ میں یوں معتبر کر دے
مِرا درود بھی پہنچے مِرے سلام کے ساتھ

دلِ شکستہ کی خواہش قبول ہو یا رب
درِ نبیؐ پہ پہنچ جاؤں خاص و عام کے ساتھ

کروں جو ذکرِ نبی تو لبوں پہ سج جائے
بے اختیار درود و سلام نام کے ساتھ

ہے دیکھا عرشِ معلیٰ پہ بابِ جنّت پر
نبیؐ کا نام لکھا ہے خدا کے نام کے ساتھ

جنابِ آدمؑ و یوسفؑ ہوں خضرؑ و عیسیٰؑ ہوں
نبیؐ کا ذکر کیا سب نے اہتمام کے ساتھ

نبیؐ کے ساتھ یوں جلوہ نما ہوئے حیدرؑ
کہ آفتاب ہو جیسے مہہِ تمام کے ساتھ

بلند کر کے نبیؐ نے علیؑ کو ہاتھوں پر
غدیرِ خُم کو سجایا مِرے امامؑ کے ساتھ

فرشتے مجھ سے نبوّت کا جب سوال کریں
یہ نعت اُن کو سناؤں گا احترام کے ساتھ

سَند بنے گی یہ رضوان کی بقا کے لئے
یہ نعت قبر میں رکھ دینا اِس غلام کے ساتھ