حسین(ع) بن کے زمانے پہ
چھا گئی زینب(ع) ×2
زبان کی تیغ سے کوفہ ہلا گئی زینب(ع) ×2
علئ کی یاد کو زندہ کیا زمانے میں
جگہ جگہ پہ جو خطبے سنا گئی زینب(ع) ×2
حسین(ع) بن کے زمانے پہ
چھا گئی زینب(ع)
قدم قدم پہ جلائے حسینیت کے چراغ
دیئے یزید کے سارے بجھا گئی زینب(ع) ×2
حسین(ع) بن کے زمانے پہ
چھا گئی زینب(ع)
اسیر ہوگئی در در پھری زمانے میں
حسینیت کو مگر جگمگا گئی زینب(ع) ×2
حسین(ع) بن کے زمانے پہ
چھا گئی زینب(ع)
قسم خدا کی یہ احسان۔بنت زھرا(ع) ہے
ہمیں حسین(ع) کا ماتم سکھا گئی زینب(ع) ×2
حسین(ع) بن کے زمانے پہ
چھا گئی زینب(ع) ×2
ضعیف بھائی کا غم بانٹنے کو مقتل میں
جواں بھتیجے کے لاشے پہ آگئی زینب(ع) ×2
حسین(ع) بن کے زمانے پہ
چھا گئی زینب(ع) ×2
زبان کی تیغ سے کوفہ ہلا گئی زینب(ع) ×2