| Minbar Ghadeer e Khum ka hay charcha Ali ka hay Efforts: Sabika Karbalai |
ممبر غدیرخم کاہے چرچا علی(ع) کا ہے ×2 لب مصطفی(ص) کے اورقصیدہ علی (ع) کا ہے مسجدعلی(ع) کی،خانہءکعبہ علی (ع) کا ہے ×2 سجدوں پہ ہر لحاظ سے پہرا علی(ع) کا ہے ممبر غدیرخم کاہے چرچا علی(ع) کا ہے ہاتھوں کے معجزات میں ہے رزق کائنات ×2 فاقہ کشی پہ پھر بھی گزارا علی(ع) کا ہے ممبر غدیرخم کاہے چرچا علی(ع) کا ہے موسم کا کچھ اثر نہیں اہل جنون پر ×2 سر پر ہے دھوپ سامنے چہرہ علئ کا ہے ممبر غدیرخم کاہے چرچا علئ کا ہے دائیں میں زوالفقار تو بائیں میں کائنات ×2 یوں موت اور حیات پہ قبضہ علئ کا ہے ممبر غدیرخم کاہے چرچا علئ کا ہے کس نےکہا ہے کن یہ میرا مسئلہ نہیں ×2 میں اتنا جانتا ہوں کہ لہجہ علئ کا ہے ممبر غدیرخم کاہے چرچا علئ کا ہے ×2 |