| Likhay ga manqabat ab koi kia Masooma e Qom ki Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
لکھے گا منقبت اب کوئی کیا معصومہ قم کی کہ جب اللہ کرتا ہے ثناء معصومہ قم کی ہے سکہ میرے بازو پر بندھا سلطانِ مشہد کا یوں میرے ساتھ رہتی ہے دعا معصومہ قم کی اگر پوچھیں رضا تیری رضا کیا ہے تو کہدوں گا مجھے خدامی کردیجیے عطا معصومہ قم کی تیری تعویذِ تربت پر رکھا قرآن کہتا ہے تلاوت کررہی ہے انما معصومہ قم کی کریموں میں کریمہ اور معصوموں میں معصومہ خصوصیت ہے یہ زینب کی یا معصومہ قم کی نزول آیہ تطہیرِ ثانی ہوگیا ہوتا ردا جو اوڑھتے مولا رضا معصومہ قم کی سرِ زہرا سے آئی تھی ردائے ثانی زہرا سر زینب سے آئی ہے ردا معصومہ قم کی اجالے میرے پیچھے پیچھے خود چلتے چلے آئے جلا آیا تھا چوکھٹ پر دیا معصومہ قم کی درِ زہرا پہ ہے ماتم کی یہ پابندیاں جب تک عزا زہرا کی ہے تب تک عزا معصومہ قم کی فرشتے میری جانب سے ادا کرتے رہے سجدے ثناء جب تک حسن کرتا رہا معصومہ قم کی |