Wo ja yaad e Hasan may basar ho gayi
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

وہ جو یادِ حسنؑ میں بسر ہو گئی
بس وہی زندگی معتبر ہو گئی

شک پرستوں کا نام و نشان مٹ گیا
شام ہسنے سے پہلے سحر ہو گئی

آج کوثر کا مفہوم واضح ہوا
آمدِ مصطفیٰ کارگر ہو گئی

انّما ھل اتی منیّت مصطفیٰ
شخصیت خوب سے خوب تر ہو گئی

صلح شبّر موثر ہوئی اسطرح
بات پڑھتی مگر مختصر ہو گئی

یہ کمالِ شعورِ حسنؑ دیکھئے
تیغ اٹھی نہیں جنگ سر ہو گئی

ہم حسینی اِدھر وہ یزیدی ادھر 
خلد اِس سمت دوزخ اُدھر ہو گئی

مجھ پہ اشرف حسن کا ہوا یہ کرم
راہِ جنت کی مجھکو خبر ہو گئی