00_Salam / Qata startup
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

اے خدا تجھی کوزیبا ہے بڑائی تیری
حقیقت تو کسی نے بھی نہ پائی تیری
جاگنے والے کو محرومِ دعا رکھا 
سونے والے سے کہا ساری خدائی تیری

ہر اک مومن کو رکھ محفوظ مالک واسطہ تجھ کو 
محمدؐ کا علیؑ کا فاطمہؑ شبیرؑ و شبرؑ کا 

یہ شرف یہ اوج یہ مرتبہ بلغ العلا بکمالِہ
یہ ضیا یہ حُسن یہ روشنی کشف الدُّجابِ جمالِہ
کوئی خوبی اُن سے نہ بچ سکی حسُنت جمیعُ خسالِہ
ہے درود پڑہنے کی جا یہی صلوا علیہ و آلِہ

صاحبِ فکر و نظر حق کا ولی کہتے ہیں
لوگ دانندۂ اسرارِ جلی کہتے ہیں
جس کو ڈوبا ہوا سورج بھی پلٹ کر دیکھے
اُس کو ہم اپنے عقیدے میں علیؑ کہتے ہیں

کوشش تو بہت کی گئی لیکن
کوزے کے مقدر میں سمندر نہیں آیا
کیسے یہ سمجھ پائے گی حیدرؑ کی فضیلت
دنیا کی سمجھ میں تو قلندر نہیں آیا

لڑکھڑائی جو زباں نقطِ جلی یاد آیا
مشکلیں جب پڑیں توحق کا ولی یاد آیا
زندگی بھر تو بخِ کہہ کے مکرنا سیکھا
موت جب سامنے آئی تو علیؑ یاد آیا