Ali ke ghar Hussain aaye mashiyat muskurati hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

علیؑ کے گھر حسینؑ آئے  مشیّت مسکراتی ہے
حَسینوں کے چمن میں آ کے زینت مسکراتی ہے

خدا کے رُو برُو سجدے میں زہراؑ بھی ہیں سرورؑ بھی
عبادت ناز کرتی ہے طہارت مسکراتی ہے

مبارک کے لئے جبریلؑ اپنے ساتھ لے آئے
وہ مجرم جس کے جرموں کی ندامت مسکراتی ہے

ہیں آئے عرش والے فرش والی نوری محفل میں
بلندی دیکھ کر دونوں کی خلقت مسکراتی ہے

نبیؑ سارے محمد مصطفیٰؐ کے گھر چلے آئے
خلوصِ دل سے سب نبیوں کی محنت مسکراتی ہے

زمیں سے آسماں تک ہر جگہ پر جشن جاری ہے
عزاداروں کی بھی دیکھو طبیعت مسکراتی ہے

لکھا رضوان نے ایسا قصیدہ مدحِ مولاؑ میں
حسینؑ ابن علیؑ کے ساتھ جنت مسکراتی ہے