Wila ka jaam uthao Ali Ali kar ke
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

وِلا کا جام اُٹھاؤ علیؑ علیؑ کر کے
دلوں کی پیاس بجھاؤ علیؑ علیؑ کر کے

ہے دانے دانے پہ مہرِ علیؑ خدا کی قسم
خدا کے رزق کو کھاؤ علیؑ علیؑ کر کے

خدا بھی راضی تو آلِ رسولؑ بھی راضی
نصیب اپنے جگاؤ علیؑ علیؑ کر کے

علیؑ کے نام سے مشکل کا دم نکلتا ہے
یوں مشکلوں کو بھگاؤ علیؑ علیؑ کر کے

لکھا نہ ہو جو مقدّر میں وہ بھی مِل جائے
درِحسینؑ پہ آؤ علیؑ علیؑ کر کے

سمجھ کے فرض نہ روکو تم اِس قصیدے کو
نفس نفس کو سُناؤ علیؑ علیؑ کر کے