Jash e Abbas mananay ki qasam khai hay Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
جشنِ عباسؑ منانے کی قسم کھائی ہے بگڑی تقدیر بنانے کی قسم کھائی ہے مِٹ نہیں سکتے زمانے سے عزا دارِ حسینؑ اِن کو زہراؑ نے بچانے کی قسم کھائی ہے ساری دنیا سے ہے اعلان حسن نصراللہ ہَم نے داعش کو مٹانے کی قسم کھائی ہے ٹوٹ جاتا ہے فقط دیکھ كے جن جن کا نکاح یہ علم ان کو دکھانے کی قسم کھائی ہے خود کو جھولے سے گرا کر علی اصغرؑ نے کہا میں نے میدان میں جانے کی قسم کھائی ہے حُرمُلا سن میرے دادا بھی علیؑ میں بھی علیؑ تیری اوقات بتانے کی قسم کھائی ہے |