Ye Mola Ali Mola Ali Mola Ali hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

یہ مولا علیؑ مولا علیؑ مولا علیؑ ہے

ہمت تھی یہ کس میں درِخیبر کو اکھاڑے
انتر کو کرے زیر تو مرحب کو پچھاڑے
گہوارے میں لیٹے ہوئے اژدر کو بھی پھاڑے
ڈوبے ہوئے سورج کو جو مغرب سے ابھارے
یہ مولا علیؑ مولا علیؑ مولا علیؑ ہے

یہ کون عجائب کا مظہر کون ولی ہے
کعبے سے امامت کی کرن پھوٹ رہی ہے
ہلچل ہے ملائک میں کہ صف ٹوٹ رہی ہے
کفار و منافق کی کمر ٹوٹ رہی ہے
یہ مولا علیؑ مولا علیؑ مولا علیؑ ہے

مکے کی زمیں درِّ نجف لُوٹ رہی ہے
قدسی کی صدا تابہ فلک صرف یہی ہے
ہجرت کی رات جانِ محمدﷺ پہ بنی ہیں
اک جان ہے خطرے میں تو اک جان بچی ہے
یہ مولا علیؑ مولا علیؑ مولا علیؑ ہے

بستر پہ ہے کوئی کوئی ہمراہِ نبیﷺ ہے
دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ چادر میں نبیﷺ ہے
اللہ کے ولی لم یزلی مولا علیؑ ہے
خیبرکا غنی نادِعلیؑ مولا علیؑ ہے
یہ مولا علیؑ مولا علیؑ مولا علیؑ ہے

محشر کا شافی نورِ جلی مولا علیؑ ہے
کہتا ہے تقی ہاں وہی سخیوں کا سخی ہے
یہ مولا علیؑ مولا علیؑ مولا علیؑ ہے
یہ مولا علیؑ مولا علیؑ مولا علیؑ ہے