یا رسول اللہﷺ
زمین جب نہ تھی نہ آسماں کوئی
نہ چاند تارے تھے نہ کہکشاں کوئی
حروف بھی نہ تھے نہ تھی زباں کوئی
تھا ایسے عالم میں بھی مہرباں کوئی
خدا بس ایسے میں یہ کہہ رہا ہوگا
میرے حوالے سے جو تزکرہ ہوگا
نبیؐ نبیؐ ہوگا نبیؐ نبیؐ ہوگا
چمن چمن ہوگا کلی کلی ہوگا
یا رسول اللہﷺ
حبیب میرا ہے لباسِ رحمت میں
بنائی ہے دنیا اِسی کی چاہت میں
ثنا اِسی کی ہے کلامِ قدرت میں
درود اِسی پر ہے میری عبادت میں
جو سختیاں جھیلے میری محبت میں
شفیعِ محشر بھی فقط یہی ہوگا
نبیؐ نبیؐ ہوگا نبیؐ نبیؐ ہوگا
چمن چمن ہوگا کلی کلی ہوگا
یا رسول اللہﷺ
جو میرے بندوں کو میرا پتہ دے گا
جو بے سہاروں کو بھی آسرا دے گا
وہ زخم کھائے گا مگر دعا دے گا
اِسی کا کنبہ تو گلا کٹا دے گا
حسینؑ سب اپنے دئے بُجھا دے گا
اندھیرا جب پھیلے وہ روشنی ہوگا
نبیؐ نبیؐ ہوگا نبیؐ نبیؐ ہوگا
چمن چمن ہوگا کلی کلی ہوگا
یا رسول اللہﷺ
نبیﷺ کا روضہ ہے ہمارے سینوں میں
حَسِین و یکتا ہے وہ سب حَسیِنوں میں
اِسی کا چرچہ ہے فلک نشینوں میں
جلی ہے نام اِسکا سب ہی صحیفوں میں
لکھا ہے نام اِسکا سب ہی سفینوں میں
اب ہم کو طوفاں سے نہ ڈر کوئی ہوگا
نبیؐ نبیؐ ہوگا نبیؐ نبیؐ ہوگا
چمن چمن ہوگا کلی کلی ہوگا
یا رسول اللہﷺ
دعائیں کرتے ہیں تیرے وسیلے سے
مریض جتنے ہیں اُنہیں شِفا دیدے
نبیؐ کے صدقے میں یہ مرتبہ دیدے
یقیں کی منزل کا تُو راستہ دیدے
نبیؐ کے بچوں کی تو خاکِ پا دیدے
کہاں تیرے جیسا کوئی سخی ہوگا
نبیؐ نبیؐ ہوگا نبیؐ نبیؐ ہوگا
چمن چمن ہوگا کلی کلی ہوگا
یا علیؑ مولا، یا علیؑ مولا
نبیؐ نے مانگا تھا خدا سے اِک ناصر
علیؑ کی صورت میں ہوا ہے وہ ظاہر
نبیؐ نے جب چاہا علیؑ ہوئے حاضر
علیؑ کی مدحت سے زبان ہے قاصر
علی سرِ منبر سلونی کا ذاکر
جہاں نبیؐ ہوں گے وہاں علیؑ ہوگا
یا علیؑ مولا یا علیؑ مولا
علیؑ کو بخشا ہے خدا نے کیا رُتبہ
نبیؐ سا بھائی ہے بتولؑ سی زوجہ
علیؑ نظر آیا علیؑ کا ہر بیٹا
نبیؐ کی حکمت کا علیؑ ہے دروازہ
نہ دوسرا حیدرؑ نہ دوسرا کعبہ
نہ ہو سکا پہلے نہ اب کبھی ہوگا
علیؑ علیؑ ہوگا نبیؐ نبیؐ ہوگا
چمن چمن ہوگا کلی کلی ہوگا