ฺBarray barron se barra hay Hussain ka Asghar
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

بڑے بڑوں سے بڑا ہے حسینؑ کا اصغرؑ
حسینیت کی بقا ہے حسینؑ کا اصغرؑ

غرور کرتی تھی جس حرملا پہ فوج یزید 
اُسی پہ رن میں ہنسا ہے حسینؑ کا اصغرؑ

جو مانگنا ہے تو جھولے کی سمت آ جاؤ 
امیرِ کرب و بلا ہے حسینؑ کا اصغرؑ

کبھی سرور کی آنکھوں سے پڑھ کتاب عطش 
ورق ورق پہ لکھا ہے حسینؑ کا اصغرؑ

قدم اٹھا نہیں پایا مگر یزید تیرے 
قدم اکھاڑ گیا ہے حسینؑ کا اصغرؑ

بلال اب میری قامت کو کون ناپے گا 
میری جبیں پہ لکھا ہے حسینؑ کا اصغرؑ