| Haq nibhana meray Hussain ka hay Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
حق نبھانا میرے حسینؑ کا ہے غم منانا میرے حسینؑ کا ہے بولی زہراؑ یہ اشک دو مجھ کو یہ خزانہ میرے حسینؑ کا ہے تم جسے آسماں سمجھتے ہو شامیانہ میرے حسینؑ کا ہے جب سے گھر میں سجے ہیں میرے علم آنا جانا میرے حسینؑ کا ہے رابطہ ماتمی گھرانوں سے عاشقانی میرے حسینؑ کا ہے اُگ رہا ہے جو بعدِ کرب و بلا دانہ دانہ میرے حسینؑ کا ہے روز پڑھتا ہوں سورۃِ رحمٰن یہ ترانہ میرے حسینؑ کا ہے یہ جو کعبہ ہے تم نہ سمجھو گے گھر پرانہ میرے حسینؑ کا ہے حر کے قدموں میں آ گئی جنت جب یہ جانا میرے حسینؑ کا ہے |