Zameenay Nabi ki zamana Nabi ka
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ
یا رسولۖ اللہ یا حبیبۖ اللہ
یا نبیۖ اللہ یا رسولۖ اللہ
صلو علیہ وآلہ
بلغ العلیٰ بکمالہ
کشف الدجٰی بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ
صلو علیہ وآلہ

زمینیں نبیۖ کی زمانہ نبیۖ کا
یہ ساری خدائ خزانہ نبیۖ کا
صلی اللہ علیہ وسلم

نہ بھولے گا تیری صدا کو زمانہ
اتر کر فلک سے زمیں پہ وہ آنا
وہ مکہ کی گلیوں میں خوں میں نہانا
وہ وزن رسالت اٹھانا نبیۖ کا

وہ بندوں کو اپنے خدا سے ملا کر
سلیقہ ہمیں بندگی کا سکھا کر
جو تھے درمیاں ان بتوں کو ہٹا کر
خدا کا ہی سجـدہ کرانا نبیۖ کا

خدا جس سے دیکھے نبیۖ وہ بصارت
سنے جس سے خالق نبیۖ وہ سماعت
مشیت خدا کی نبیۖ کی مشیت
ارادہ خدا کا ارادہ نبیۖ کا

سلام ان پہ جو ہیں زمانے پہ سایہ
کہ ان میں خدا نے ہے خود کو بسایا
حسین و حسن ہوں علی ہوں کہ زہرا
نبیۖ کی طرح ہے گھرانہ نبیۖ کا

یہ مژدہ سنیں ہم سے اقوام عالم
کہ اب وقت شاید بہت رہ گيا کم
کہ آئيں سوار اس میں ہوجائيں اب ہم
سفینہ ہوا ہے روانہ نبیۖ کا

ہے نعلین سرور نوید اور سرور
غلام خدیجہ نبیۖ کے ہیں نوکر
دعا ہے یہ ان کی جو ہو روز محشر
تو ان پر بھی ہو شامیانہ نبیۖ کا

زمینیں نبیۖ کی زمانہ نبیۖ کا
یہ ساری خدائ خزانہ نبیۖ کا
صلی اللہ علیہ وسلم