| Kabay ke sardar ab to aa jao Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ حیدری ورثہ دار اب تو آجاؤ جس کی ضربت ساری عبادت سے اعلی جس نے مرحب کو دو ٹکڑے کر ڈالا لے کر وہ تلوار اب تو آجاؤ کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ پھر سے اکھٹی ہونے لگی ہے فوج یزید اس سے پہلے ظلم کوئ ہو ہم پہ مزید ظلم پہ کرنے وار اب تو آجاؤ کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ کرب و بلا ہو سامراہ ہو یا کہ نجف گونج رہا ہے ایک ہی نعرہ چاروں طرف آجاؤ سرکار اب تو آجاؤ کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ اپنے لہو سے کی ہے جنہوں نے مدد سوگئے اوڑھ کے خاک شفا جو زیر لحد ان کو کرنے پیار اب تو آجاؤ کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ کون و مکاں میں لہرانے غازی کا علم رائج کرنے دستور مجلس ماتم شاہ کے پرسہ دار اب تو آجاؤ کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ نور دیا ہے خالق نے ان میں جب سے تیری دید کی خاطر اے مولا تب سے آنکھیں ہیں بیدار اب تو آجاؤ کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ ٹوٹے دل سے میر حسن کرتا ہے دعا راہ تمہاری دیکھ رہی ہے کرب و بلا نرجس کے دلدار اب تو آجاؤ کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ |