Zainab Abu Turab ki zeenat ka naam hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

زینبؑ ابو تراب کی زینت کا نام ہے 
زینبؑ امامتوں کی امامت کا نام ہے 
زینبؑ علی كے خون کی طہارت کا نام ہے 
زینبؑ حسینیت کی ضرورت کا نام ہے 
مانا وجود شاہ میں پوری ہے کربلا 
زینبؑ اگر نہیں تو ادھوری ہے کربلا 

قرآں نے حُسن پایا ہے اِن كے بیان سے 
اُتری علیؑ كے گھر میں بڑی آن بن سے 
زہرہؑ كے دبدبے سے پیمبرؐ کی شان سے 
اتری کتاب حق کی طرح آسمان سے 
آئی ندا كے دین کی قسمت سنور گئی 
قرآں كے گھر میں نہجِ بلاغہ اُتر گئی 

دنیا نے اِن کا در درِ توبہ سے کم نہیں 
اِن کی کنیز مریمؑ و سارہؑ سے کم نہیں 
پردہ غلافِ خانہءِ کعبہ سے کم نہیں 
المختصر یہ ثانیءِ زہراؑ سے کم نہیں 
زینبؑ اِسی كا نام ہے بیت امام میں
جس كے لیے حسینؑ اُٹھے احترام میں

زینبؑ حسینؑ كے لیے اُلفت کی انتہا 
اِک دوسرے سے رہ نہیں سکتے کبھی جدا 
اِس راز سے تھا خالقِ اکبر بھی آشنا 
اس نے صدائے کُن سے بھی پہلے یہ طے کیا 
نور نظر جہاں ہے وہیں نورِ عین ہو 
زینبؑ اگر بہن ہے تو بھائی حسینؑ ہو 

نور نگاہ دلبر شبّرؑ کی شکل میں
عونؑ و محمدؑ و علی اصغرؑ کی شکل میں
نور نظر شبیہہِ پیمبرؑ کی شکل میں
عباسِ با وفا سے دلاور کی شکل میں
کرب و بلا كے واسطے کردار ڈھال کر 
ہر عمر کا علیؑ دیا زینبؑ نے پال کر