بنت رسولِ ارض و سما - میں بتولؑ ہوں
شوہر میرا ہے شیرِ خدا - میں بتولؑ ہوں
ہوتی اگر نہ خلق میں عالم میى کچھ نہ تھا
صدقے میرے حسینؑ كے خالق نے کُن کہا
میرے لیے جہان بنا - میں بتولؑ ہوں
میرے لیے ہی کعبے کو عظمت عطا ہوئی
اس سے خفا رسولؐ میں جس سے خفا ہوئی
قرآن بھی ہے میری ثناء - میں بتولؑ ہوں
کمزور و ناتوان کو امداد بخش دی
راہب کو میرے لال نے اولاد بخش دی
تقدیر میرے گھر کی گدا - میں بتولؑ ہوں
فتح جو ہو رہی تھی وہ مات بن گئی
میں جو مباہلے میں گئی بات بن گئی
اسلام کی ہے مجھ سے بقا - میں بتولؑ ہوں
سلمان فارسی میرے دَر کا غلام ہے
تم سب سے منفرد ہے علیہ السلام ہے
خیرالوارا ہے باپ میرا - میں بتولؑ ہوں
غاصب ہو اِس لیے یہ لڑائی لڑوں گی میں
جنت کی مالکہ ہوں فدک کیا کروں گی میں
تم جانتے ہو نام میرا - میں بتولؑ ہوں
خلقت سے پہلے اُس نے میرا امتحاں لیا
پِھر نام صابرہ کا اُسی نے مجھے دیا
اس کی رضا ہے میری رضا - میں بتولؑ ہوں
بیچین ہوں میں چین سے کیسے وہ سوئیں گے
روئی میں جو لحد میں محمدؐ بھی روئیں گے
سن لیتے ہیں وہ میری صدا - میں بتولؑ ہوں
محسنؑ میرا شہید ہوا گھر جلا دیا
شہزاد رو كے بنتِ محمدؐ نے یہ کہا
پہچانو مجھ کو اہل جفا - میں بتولؑ ہوں