Hussain mohsin e azam teri misal nai
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi



حسین محسن اعظم تیری مثال نہیں
وہ کام تو نے کیا ہے جسے زوال نہیں

حسین تیغوں کے سائے میں شکر کرتے ہیں
کسی کو صبر پہ ملا ایسا کمال نہیں

سوال حضرت اصغر کا حرملہ سن لے
جواب تیر ہے جس کا یہ وہ سوال نہیں

عباس قاسم و اصغر دئیے علی اکبر
مگر حسین کو آیا ذرا ملال نہیں

اے کوفہ والو نہ دیکھو نگاہیں بند کرو
یہ بیٹیاں ہیں علی کی تمھیں خیال نہیں

پڑھا قران کو تو نے جو نوک نیزہ پر
یہ معجزہ ہے تیرا عام سا کمال نہیں

وہ ظلم فیضی ہوئے شام میں اسیروں ہر
سجاد زندگی بھر روئے ماہ و سال نہیں