Abbas loat aao
Efforts: Syed Tazmeen Javed

عباس لوٹ آؤ
چادر میری بچاؤ
خیمیں جال رہی ہیں
درے لگا رہے ہیں

مجبور پا کے ہم کو اتنا سستا رہے ہیں
آکر ہمیں بچاؤ عباس لوٹ آؤ

خیموں میں آگ بھڑکی کیسے اسے بجھایں
سجاد ناتواں ہیں کیسے انہیں اٹھائیں
سجاد کو اٹھاؤ عباس لوٹ آؤ
چادر میری بچاؤ عباس لوٹ آو

کہتی تھی سکینہ پانی نہیں پیو گی
بابا سے میں بچھڑ کر اب کس طرح جیو گی
بابا کو ساتھ الؤ عباس لوٹ آؤ
چادر میری بچاؤ

فضا سے بولی زینب سر پر نہیں ہے چادر
جاتے ہیں شام ہم سب ہوں گے وہاں پر پتھر
بھائی کو یہ بتاؤ عباس لوٹ آؤ

زندان میں سکینہ جاں سے گزر گئی ہے
رو رو کے بابا جاں کو معصومہ مر گئی ہے
روٹھی کو تم مناؤ عباس لوٹ آؤ

قیدی رہائی پا کر جب کربال میں آئے
عباس کی لحد پر دکھڑے سبھی سنائی
عباس جاگ جاؤ عباس لوٹ آؤ

چادر۔۔۔
ماتم میں ہاتھ اٹھاؤ نوحہ یہ ہی سناؤ
عباس کے علم کو جب بھی ظہور اٹھاؤ
بس یہ صدا لگاؤ
عباس لوٹ آؤ
چادر,,