Momino Shah e Khurasan ka matam kar lo
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو
آٹھویں وارثِ قرآن کا ماتم کر لو

حیدرؑ و زہراؑ کے دلگیر کا پُرسہ دے دو
آلِ احمدؑ کے گلستان کا ماتم کر لو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو

وہ معینُ الضعفا اور غریبُ الغُربا
سب کی بخشش کے جلی عُنوان کا ماتم کر لو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو

جس کو انگور میں دھوکے سے دیا زہرِ جفا
بے خطا مارے گئے سلطان کا ماتم کر لو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو

انّا للہ کہ بنِ موسیٰ رضاؑ مارے گئے
اپنے ہی خون میں غلطان کا ماتم کر لو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو

اِس جنازے پہ کوئی رونے کو بیٹی نہ بہن
ہائے اجڑے ہوئے ارمان کا ماتم کرلو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو

پھر سے زہراؑ کو رُلایا ہے بہت ظالموں نے
آؤ زہراؑ کے دل و جان کا ماتم کرلو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو

ہائے معصومہءِ قم سے بھی جو مل نہ پایا
غم میں بہنا کے پریشان کا ماتم کر لو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو


ہم نے تابُوت اُٹھایا ہے رضاؑ مَولا کا
دینِ اسلام کے نگران کا ماتم کر لو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو

رو کے کہنے لگے رضوان عزاداروں سے
مومنو قبلہءِ ایمان کا ماتم کر لو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو


==============================================

جو کہ شبیرؑ کے غم میں رہا مغموم سدا
مقصدِ شاہؑ پہ قربان کا ماتم کرلو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو

زندگی ساری رہا دُور وطن سے تنہا
اشک سے بھیگے ہوئے دامان کا ماتم کر لو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو

یہ ہے اولادِ علیؑ موسیِٰء کاظمؑ کا پسر
وارثِ حیدرِؑ ذیشان کا ماتم کرلو
مومنو شاہِ خراسان کا ماتم کر لو


ایمان ، امکان ، مہمان ، نادان ، ذیشان ، مان، انسان ، مسلمان ، گریبان

حیران ، احسان ، میزان ، آسان ، جزدان ، عرفان ، وجدان ، سامان

میدان ، نادان ، پہچان

ضامنِ آہُو بھی ہے دین کا سلطان بھی ہے
دین کے مُونِس و غمخوار کا ماتم کر لو

جس جنازے پہ فُغاں کرنے کو آئیں زہراؑ
آلِ احمد کے وفادار کا ماتم کرلو

وہ جو معصوم بھی ہے بارہ اماموں میں بھی ہے

دین کے حامی طرفدار کا ماتم کر لو

آؤ سب مل کے وفادار کا ماتم کرلو

گرفتار