کر کے ماتم بنتِ زہرا کی دعا لو لوگوں
غمِ شبیرؑ میں دو آنسو بہا لو لوگوں
ملکہ تطہیر کجا، شام کا بازار کا بازار کجا
سر پہ چادر بھی نہیں، نظریں جھکا لو لوگوں
کوفہ و شام کے ہر موڑ پہ زینبؑ نے کہا
میں نبی زادی میرا پردہ بچا لو لوگوں
روزِ عاشور پے زینبؑ کی صدا آئی ہے
میرے بھائی کا جنازہ ہے اٹھا لو لوگوں
فاطمہ زہراؑ کو مہمان بلانا ہے اگر
اپنے گھر میں بھی عزا خانہ سجا لو لوگوں
شبِ عاشور پے زینبؑ نے کہا رو رو کر
مر نہ جائے میرے بھائی کو بچا لو لوگوں
تم سے گر ہو نہ سکے ماتمِ شبیرؑ اگر
نام پر پیاسوں کے پانی ہی پلا لو لوگوں
بے ردا پردہ نشیں گزریں گے کیسے میرے
بولے سجادؑ یہ مجمع تو ہٹا لو لوگوں