خدائے پاک کا پیارا حسینؑ زندہ باد
نبی کی آنکھوں کا تاراحسینؑ زندہ باد
دلِ بتول کا پاراحسینؑ زندہ باد
علی کا راج دُلاراحسینؑ زندہ باد
لگائے جاؤؑ یہ نعرہ حسینؑ زندہ باد
کہو یہ مل کے دوبارہ حسینؑ زندہ باد
امیرِ شہر شہادت ہے تیرا نام حسینؑ
تجھی پہ بھیجا ہے اسلام نے سلام حسینؑ
ہے تیرے ہاتھوں میں کونین کا نظام حسینؑ
سُنا جو نوکِ سِناں پر تیرا کلام حسینؑ
پُکار اُٹھا یہ نظارا حسین زندہ باد
لگائے جاؤؑ یہ نعرہ حسینؑ زندہ باد
کہو یہ مل کے دوبارہ حسینؑ زندہ باد
دیا ہے پانی تیرے حوصلوں نے پتھر کو
شکست دی ہے تیری پیاس نے سمندر کو
بنا کی قبر میں دفنا دیا سکندر کو
اُلٹ کے رکھ دیا تُوں نے ہر ایک منظر کو
حقیقتوں کو اُبھارا حسینؑ زندہ باد
لگائے جاؤؑ یہ نعرہ حسینؑ زندہ باد
کہو یہ مل کے دوبارہ حسینؑ زندہ باد
دیارِ شب پہ اُجالوں نے حکمرانی کی
جلے دیئے تو ہوائوں نے پاسبانی کی
ملی ضعیفی تو انگڑائیاں جوانی کی
زبان ہو جائے مجبور بے زبانی کی
یہ تیرا فیض ہے سارا حسینؑ زندہ باد
لگائے جاؤؑ یہ نعرہ حسینؑ زندہ باد
کہو یہ مل کے دوبارہ حسینؑ زندہ باد
پیامِ حق ہے خدا کی قسم پیامِ حسینؑ
ہر ایک چیز ہے کونین کی غلامی حسینؑ
وہ محترم ہے جو کرتا ہے احترامِ حسینؑ
اگر یزید سے لینا ہے انتقامِ حسینؑ
لگاؤ جھوم کے نعرہ حسینؑ زندہ باد
لگائے جاؤؑ یہ نعرہ حسینؑ زندہ باد
کہو یہ مل کے دوبارہ حسینؑ زندہ باد
جو گھر لُٹاتا ہے اُس کو حسینؑ کہتے ہیں
جو دین بچاتا ہے اُس کو حسینؑ کہتے ہیں
جو حُر بناتا ہے اُس کو حسینؑ کہتے ہیں
جو جیت جاتا ہے اُس کو حسینؑ کہتے ہیں
شجاعتوں نے پُکارا حسینؑ زندہ باد
لگائے جاؤؑ یہ نعرہ حسینؑ زندہ باد
کہو یہ مل کے دوبارہ حسینؑ زندہ باد
برائے جنگ یہ لے کر جو ذوالفقار گیا
امیرِ شام کو بیٹا علیؑ کا مار گیا
کیا یہ وقت نے اعلان اقتدار گیا
حسینؑ جیت گئے اور یزید ہار گیا
خدا کا دین پُکارا حسینؑ زندہ باد
لگائے جاؤؑ یہ نعرہ حسینؑ زندہ باد
کہو یہ مل کے دوبارہ حسینؑ زندہ باد
علیؑ کا لال شاہِ مشرقین زندہ ہے
وہ قلبِ فاطمہ زہراؑ کا چین زندہ ہے
شبابِ فاتحِ بدر و حنین زندہ ہے
یزید مر گیا میرا حسینؑ زندہ ہے
یہ زندگی کا ہے نعرہ حسینؑ زندہ باد
لگائے جاؤؑ یہ نعرہ حسینؑ زندہ باد
کہو یہ مل کے دوبارہ حسینؑ زندہ باد
یہ تیرا دوست بھی تیرا عدو بھی کہتا ہے
چراغ آندھیوں کے رُو برُو بھی کہتا ہے
علم بھی تیغ بھی چاکِ گُلو بھی کہتا ہے
نظر بھی فکر بھی دل بھی لہو بھی کہتا ہے
جو قتل ہو کے نہ ہارا حسینؑ زندہ باد
لگائے جاؤؑ یہ نعرہ حسینؑ زندہ باد
کہو یہ مل کے دوبارہ حسینؑ زندہ باد
وفا کا سم تیرا گوہرِ صدا پسند رہے
نشانِ ماتمِ شبیرؑ ارجُبند رہے
علم حسینؑ کے لشکر کا سر بلند رہے
یزیدی قبر کی گہرائیوں میں بند رہے
دلِ حسینؑ ہمارا حسینؑ زندہ باد
لگائے جاؤؑ یہ نعرہ حسینؑ زندہ باد
کہو یہ مل کے دوبارہ حسینؑ زندہ باد