Asman Larza Zameen kanpi.Samandar rote
Efforts: Aaliya Zulfiqar



آسماں لرزا زمین کانپی سمندر روئے
قبر میں ماں کیلیے جب علی اصغرؐ روئے

نزع میں یاد جو بیمارِؐ مدینہ آئی
ہچکیاں بندھ گئیں اس طرح اکبرؐ روئے

تنہا روتی تھی بہتر کو علیؐ کی بیٹی
بے رِدا جب ہوئی زینبؐ تو بہتر روئے

وقتِ رخصت جو حسینؐ آئے درِ۔خیمہ پر
شاہ زینبؐ سے لپٹ کر بہت دیر روئے

ذبح ہوتے ہوئے سب دیکھ رہی تھیں بہنیں
یہ سماں دیکھ کر مولاؐ تہہ خنجر روئے

شمر کا خوف ہے گردن میں رَسن بھی ہے بندھی
اپنے باباؐ کو سکینہؐ کہاں جا کر روئے؟

ایسے رویا نہ کسی باپؐ کو بیٹا کوئی
جیسے چالیس برس عابدِؐ مضطر روئے

سُن کے اے میر تکلم تیرا مجلس میں سلام
فاطمہؐ روئی علیؐ روئے پیمبرؐ روئے