نبیؐ کے حق سے اُسے آگہی نہیں ہوتی
کہ جس کے دل میں ولائے علیؑ نہیں ہوتی
ہزار سجدوں سے بہتر ہے یہ سمجھ لینا
بنائے عشقِ علیؑ بندگی نہیں ہوتی
نصیریوں کا بھی انداز ہے غلط لیکن
منافقت سے کوئی شے پری نہیں ہوتی
جہاں زبان ہو محروم ذکرِ حیدرؑ سے
وہاں خیال میں پاکیزگی نہیں ہوتی
کبھی سے نذرِ خدا اور کبھی نیازِ حسینؑ
ہمارے رزق میں ہرگز کمہ نہیں ہوتی
وہ جن کے چہروں پہ لکھا ہوا ہے بغضِ علیؑ
ہماری اُن سے کبھی دوستی نہیں ہوتی
نبیؐ ہے ساتھ مگر خوف بھی ہے رونا بھی
یہ کون ہے جسے شرمندگی نہیں ہوتی
جو حسبُنا کی طرف چل پڑے کوئی فرّخ
جتن ہزار کرے واپسی نہیں ہوتی