Uth raha hay Ali ka janaza
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

مومنو خاک اڑاؤ سروں پر
اٹھ رہا ہے علیؑ کا جنازہ
رو رہے ہیں یتیمانِ حیدرؑ
اٹھ رہا ہے علیؑ کا جنازہ

شہرِ کوفہ میں ہے شور و گریہ
چھن گیا بے کسوں کا سہارا
خاک اڑاتے ہیں شبیر وشبّر
اٹھ رہا ہے علیؑ کا جنازہ

کون دے گا یتیموں کو پُرسہ
کون زینبؑ کو دے اب دلاسہ
ہر طرف ہے قیامت کا منظر
اٹھ رہا ہے علیؑ کا جنازہ

روزہ داروں وہ کیسی سحر تھی
پھر نہ سجدے سے اٹھا نمازی
سونا سونا ہے محراب و منبر
اٹھ رہا ہے علیؑ کا جنازہ

آؤ شبیرؑ و شبّرؑ اب آؤ
ساتھ کلثومؑ و زینبؑ کو لاؤ
کر لو دیدار بابا کا آ کر
اٹھ رہا ہے علیؑ کا جنازہ

سُن کے دلسوز زینبؑ کے نالے
دل مجیب اپنا کیسے سنبھالے
بے پدر ہو گئی بنتِ حیدرؑ
اٹھ رہا ہے علیؑ کا جنازہ