کٹے سروں کی سلامی قبول کر زینبؑ
صدا یہ نوکِ سناں کی قبول کر زینبؑ
سناں سے گر ہے کہتا رہا سرِ غازیؑ
غلام کی یہ غلامی قبول کر زینبؑ
ردا نہیں ہے میسر کہا یہ عابدؑ نے
ردا یہ خاکِ شفاء کی قبول کر زینبؑ
کہ حرؑ کا سر بھی یہ کہتے ہوئے ہے روتا رہا
میری خطا کی معافی قبول کر زینبؑ