Ghar se chala tha aik namazi khoon may wapas aaya hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

گھر سے چلا تھا ایک نمازی
خون میں واپس آیا ہے
پِھر سے یتیمانِ زہراؑ پر


وقت سحر مہراب اَذان سے
آئی سدا پِھر نوحوں کی
وارثِ قبلہ زخمی ہوا ہے
کعبہ جبیں گھر آیا ہے

زینبؑ سے كلثومؑ سے پوچھے
پوچھے کوئی حسنینؑ سے یہ
کوفہ میں اکّیس کا سورج
کیسی قیامت لایا ہے

کیسی شقاوت ہے امت کی
تیغ چلی اُس كے سَر پر
ہیں مس . . . تھا جس كے گھر کا
سارے جہاں نے کھایا ہے

صف میں کھڑے تھے جتنے نمازی
صف کو بچھائے ماتم کی
آگے بڑھا اک . . .
فرشِ اذا بچھوایا ہے

تھامے ہوا بابا کو گھر میں
لائے ہیں جب فرزند علیؑ
ہائے کسے کہتے ہیں یتیمی
قسمت نے یہ سمجھایا ہے

ٹکڑے جگر ہے چاک گریباں
خاک ہے بکھرے بالوں پہ
بچپن میں عباسؑ كے سَر پر
غم کا اندھیرا چھایا ہے

فرشِ عزا سلمان بچھا کر
کیوں نہ کریں نوحہ ماتم
سارے عزادارنِ علیؑ کا
ذکرِ علیؑ سرمایہ ہے