Ho raha hay safar Karbala ka
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

دل ہے بے چین شاہِ ھدیٰ کا
ہو رہا ہے سفر کربلا کا

آج ہے بیبیوں کو عماری
شان سے جا رہی ہے سواری
کل کہاں ہوگا اِن کا یہ پردہ
ہو رہا ہے سفر کربلا کا

بھائی عباسؑ یہ مشکوں والے
آؤ پانی تمہارے حوالے
ساتھ معصوم بچوں کا ہوگا
ہو رہا ہے سفر کربلا کا

سب سے رو رو کے کہتے ہیں حضرتؑ
اب یہی ہے خدا کی مشیعت
مجھ سے چُھٹتا ہے نانا کا روضہ
ہو رہا ہے سفر کربلا کا

کہیو بیٹی تجھے کیا خبر ہے
راستہ ہر قدم پُر خطر ہے
سامنا اب ہے دشتِ بلا کا
ہو رہا ہے سفر کربلا کا

ساتھ ہے بھائی شبرؑ کا جانی
اِک یہی ہے حسنؑ کی نشانی
زندگی میں یہ پامال ہوگا
ہو رہا ہے سفر کربلا کا

ساتھ میرے میرا مہ لقا ہے
ہم شبیہِ رسولِ خداﷺ ہے
سُوئے مقتل چلا ہے یہ فِدیہ
ہو رہا ہے سفر کربلا کا