عباسؑ آتے ہیں
عباسؑ آتے ہیں
عباسؑ آتے ہیں
عباسؑ آتے ہیں
ہل چل ہے فوج شام میں عباسؑ آتے ہیں
ہل چل ہے فوج شام میں عباسؑ آتے ہیں
تیروں پہ تیر نیزوں نیزے چلاتے ہيں
ہل چل ہے فوج شام میں عباسؑ آتے ہیں
کیا وقت پڑ گیا ہے محمدۖ کی آل پر
چادر نہیں بالوں سے منہ کو چھپاتے ہیں
اصغر کو ماں چھپاتی ہے جھک جھک کے گود میں
خیموں کو توڑ توڑ کے جب تیر آتے ہیں
دل پانی پانی ہوتا ہے بچوں کا پیاس سے
سوکھی زبان ہونٹوں پہ اصغرؑ پھراتے ہیں
دنیا کو دے دیا ہے سبق یہ حسینؑ نے
راہ خدا میں اس طرح سر کو کٹاتے ہیں
گھوڑے دوڑاۓ شام کے لشکر جو آتے ہيں
کم عمر بچے خیموں میں گھبراۓ جاتے ہیں
ہل چل ہے فوج شام میں عباسؑ آتے ہیں
ہل چل ہے فوج شام میں عباسؑ آتے ہیں