شاہد بلتستانی۔۔۔۔۔۔نوحہ۔۔۔۲۰۱۵ ۔۔۔۔حضرت عباسؑ
عباسؑ کا بیٹا
ہاۓ حسین یا حسینؑ ہاۓ حسین یا حسینؑ
انَا ابن العباسؑ انَا ابن العباسؑ
میرا نام محمد ھے ؛ عباس کا ہوں بیٹا
اکبر سے مجھے پہلے ؛ دے اذنِ وغاں مولا
۱۔غازی کی دعا میں ہوں نوکر ہوں میں اصغر کا
نقشہ میں بدل دوں گا نوَ لاکھ کے لشکر کا
صفین سنا کر ہے اماں نے مجھے پالا
۲۔ زینبؑ کے ھیں دو بیٹے صدقہ علی اکبر کا
دادی نے مدینے میں مجھ کو یہ بتایا تھا
زینب کے جو بیٹے ہیں دونوں کا ہوں میں صدقہ
۳۔ اکبر کی طرح مولا قاسم میرا آقا ہے
سہرا میرے آقا کا ارمانِ سکینہ ہے
مَر جاؤں گا جیتے جی کبُرا جو ہویٔ بیوہ
۴۔ خیموں میں بپا مولا اک شورِ قیامت ہے
دریا کی طرف جاؤں کیا مجھ کو اجازت ہے
شہزادی کو اب پیاسا میں دیکھ نہیں سکتا
۵۔ سجاد کے پہلو میں خاموش جو بیٹھا ہے
وہ اس کی ضعیفی کا غربت میں سہارا ہے
بچ جاۓ میرا باقر میں اس پہ مَروں مولا
۶ ۔ قربان ھوا یاور عباس کا شہزادہ
اور شُکر کا غازی نے اس وقت کیا سجدہ
مقتل سے صدا آیٔ صد شکر میرے مولا
میرا نام محمد ھے ؛ عباس کا ہوں بیٹا
اکبر سے مجھے پہلے ؛ دے اذنِ وغاں مولا
*************************************