دنیا جو دیکھی دین سے خالی حسینؑ نے
بنیاد لا الہ کی ڈالی حسینؑ نے
جنت کی آرزومیں کہاں جا رہے ہیں لوگ
جنت تو کربلا میں منگالی حسینؑ نے
بس اک سوال بیعت فاسق کورد کیا
ورنہ کسی کی بات نہ ٹالی حسینؑ نے
مقتل سے کیا اٹھایا شبیہ رسول نے
لگتا ہے کائنات اٹھا لی حسینؑ نے
اللہ کے نبی کو میسر نہ ہو سکے
انصار ایسے پائے مثالی حسینؑ نے