ہـوگـئــے زینبؑ ســے خــفـا - اے میرے بابا
کیا بیٹی سے پیاری تھی قضا - اے میرے بابا
گھر میرا ویراں کیا - اے میرے بابا
کرتی ہوں آہ و بکا - اے میرے بابا
ظلم یہ کیسا ہوا - اے میرے بابا
سنتے نہیں میری صدا کس کو پکاروں
سایہ ہے میرے سر سے اٹھا کس کو پکاروں
ضرب یہ کیسی لگی - اے میرے بابا
کون تھا ایسا شقی - اے میرے بابا
ظلم کی حد ہوگئی - اے میرے بابا
روتے ہیں حسنینؑ ذرا آنکھیں تو کھولو
دل غم سے ہے بے چین ذرا آنکھيں تو کھولو
کیسی ہے غم کی سحر - اے میرے بابا
پھٹتا ہے میرا جگر - اے میرے بابا
آپ کو یوں دیکھ کر - اے میرے بابا
چلتے ہیں خنجر میرے سینے پہ الم کے
تقدیر نے دکھلاۓ یہ دن کیسے ستم کے
آنکھ سے آنسو رواں - اے میرے بابا
سینوں سے اٹھا دھواں - اے میرے بابا
درد کی چنگاریاں - اے میرے بابا
اے ابن ملجم یہ بتا تجھ کو ملا کیا
تو نے لہو کس لیے حیدر کا بہایا
قتل نمازی ہوا - اے میرے بابا
عرش سے آئ صدا - اے میرے بابا
ہوگيا محشر بپا - اے میرے بابا
روتے ہیں جبرئیل امیں پیٹھ کے سینہ
نالے کوئ کرتا ہے کوئ پڑھتا ہے نوحہ
یاعلی مشکل کشاء - اے میرے بابا
دیکھیے اٹھ کر ذرا - اے میرے بابا
نوحہ کناں ہے فضا - اے میرے بابا
تیغ جفا آپ پہ ظالم نے چلائ
روتی ہے زمیں آسماں دیتا ہے دہائ
کچھ تو کریں گفتگو - اے میرے بابا
بہتا ہے سر سے لہو - اے میرے بابا
آپ ہوۓ سرخرو - اے میرے بابا
مسجد کوفہ میں بپا شور و فغاں ہے
داماد نبیۖ شیر خدا قتل ہوا ہے
روتے ہيں اہل عزا - اے میرے بابا
ہوگئ مجلس بپا - اے میرے بابا
دل بھی تڑپنے لگا - اے میرے بابا
اٹھ گيا دنیا سے مددگار ہمارا
بیواؤں یتیموں کا اسیروں کا سہارا
شبرؑ و شبیرؑ پر - اے میرے بابا
کیجیے اٹھ کر نظر - اے میرے بابا
روتے ہیں سر پیٹھ کر - اے میرے بابا
اماں کی طرح آپ بھی اب گھر سے سدھارے
اب ہاتھ رکھے کون بھلا سر پہ ہمارے
اشکوں کا یہ سلسلہ - اے میرے بابا
جاری رہے گا سدا - اے میرے بابا
کوفہ ہو یا کربلا - اے میرے بابا
نوحہ ریحان اعظمی یہ مولا علی کا
ہے سب کے لیے افگن بخشش کا سہارا
آتی تھی ہر دم صدا - اے میرے بابا
قتل ہوۓ مرتضٰیؑ - اے میرے بابا
وقت ہے فریاد کا - اے میرے بابا
قتل ہوۓ مرتضی - اے میرے بابا