ذوالجناح ذوالجناح (x7)
ہے کہاں بھائی ميرا اے ذوالجناح (۲)
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی ميرا اے ذوالجناح (۲)
زِين خالی اور رکابوں سے ٹپکتا ہے لہو
تجھ سے آتی ہے غريبِ کربلا کے خوں کی بو
کيا سکينہؑ کی يتيمی کی خبر لايا ہے تو
خون ہے ماتھے پہ کس کا ملا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی ميرا اے ذوالجناح (۲)
حال آقا کی مصيبت کا سنا دے ذوالجناح
اِک بہن کو اُس کے بھائی سے مِلا دے ذوالجناح
راہِ مقتل بنتِ زہراؑ کو دِکھا دے ذوالجناح
ڈھونڈنے جائے کہاں شاہ کو بھلا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی ميرا اے ذوالجناح (۲)
ہائے وا حُسيناں کی صدائيں ہيں فِضا ميں کِس ليے
سرخ آندھی چل رہی ہے کربلا ميں کِس ليے
بج رہے ہيں شاديانے اشقيا ميں کِس ليے
شاميوں ميں شور ہے کِيسا بپا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی ميرا اے ذوالجناح (۲)
دِل بہت بيتاب تھا آيا ہے جب سے نامہ بَر
ياد صغریٰؑ آ گئی کيا نوجواں کی لاش پر
لڑتے لڑتے پر گئی کيا زخمی سينے پر نظر
لاش پر اکبرؑ کی کيا غَش آ گيا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی ميرا اے ذوالجناح (۲)
چَين کيسے بھائی کے بِن گھر ميں پائے گی بہن
تِيروں نيزوں برچھيوں کے زخم کھائے گی بہن
اپنے بھائی کو اُٹھا کر رَن سے لائے گی بہن
يہ بتا تشنہ دہن کس جا گِرا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی ميرا اے ذوالجناح (۲)
لوٹ کے وہ گھر نہ آيا آج مقتل جو گيا
فاطمہؑ کا چاند بھی کيا نينوا ميں کھو گيا
شام سے پہلے تؔکلّم کيوں اندھيرا ہو گيا
کيا ديا قبرِ نبیؐ کا بجھ گيا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی ميرا اے ذوالجناح (۲)