Muhammad ka gharana Karbala walay bayaban may
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi



محمدؐ کا گھرانہ کربلا والے بیاباں میں
قیامت کی فضا چھائی ہے زہراؑ کے گلستاں میں

زمینِ کربلا اس کو ذرا آرام سے رکھنا
سلایا ہے علی اصغرؑ کو شہہؑ نے تیرے داماں میں

کہاں ہو تم علی اکبرؑ ذرا آواز دے دینا
اکیلا رہ گیا ہے فاطمہؑ کا لعل میداں میں

لوٹا جو کربلا میں مسلمانوں نے کیا لوٹا
علیؑ کی بیٹیوں کی چادریں آئی ہیں ساماں میں

محمدؐ کے گھرانے پر یہ کیسا امتحان آیا
علیؑ کی بیٹیاں ہیں سال کے بعد بھی زنداں میں

پامال ہوئے قاسم تسبیح کی طرح بکھرے
لاہا ہے اسے شاہ نے میدان سے گٹھڑی میں

روتی تھی یاد کر کے غازیؑ کبھی بابا کو
دیکھا نہ سنا جس نے رہائی کا بھی زنداں میں