Fatima Zehra ka bhara ghar luta
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

یاحسینؑ یاحسینؑ یاحسینؑ
چاند محرم کا نظر آگیا
بس گئ کرب و بلا
ہاۓ غضب ہوگيا
فاطمہ زہراؑ کا بھرا گھر لٹا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا

ماہ محرم میں یہ کیا ہوگیا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا

مومنو ویران مدینہ ہوا
ہوگئ آباد مگر کربلا
روتے ہیں مرقد میں رسولۖ خدا

کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا

ہاۓ وہ عاشور کو کرب و بلا
بھول نہ پائيں گے یہ اہل عزا
آخر یہ محمدۖ پہ تھی کیسی جفا

کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا

ہاۓ غضب ہوگيا
فاطمہ زہراؑ کا بھرا گھر لٹا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا

ہوگئ پردیس میں بربادیاں
بین یہ کرتی رہیں شہزادیاں
شام تلک جائيں گے ہم بےردا

کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا

ہاۓ غضب ہوگيا
فاطمہ زہراؑ کا بھرا گھر لٹا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا

خون کا طشت برستا رہا
خون یہ حیدر کا محمدۖ کا تھا
حد یہ ہے خون علی اصغر بہا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا

شام غریباں ہوئ خیمے جلے
اہل حرم خاک پہ بیٹھے رہے
سید سجاد کا نوحہ یہ تھا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا

ہاۓ غضب ہوگيا
فاطمہ زہراؑ کا بھرا گھر لٹا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا

نوحہ علی جی و شناور پڑھو
سرور و ریحان کے بازو بنو
کرب میں ڈوبی ہوئ آۓ صدا
ہاۓ غضب ہوگيا
فاطمہ زہراؑ کا بھرا گھر لٹا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا