Sarkar ke qadmo ke nishaan dhoond raha hay Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
سرکار کے قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہا ہے
جو اشکِ محبت میری آنکھوں سے گرا ہے
ہٹتی نہیں سرکار کی صورت سے نگاہیں
ہر وقت میرے سامنے قرآن کُھلا ہے
سرکار کے قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہا ہے
آسودہ نظر آتا ہے ہر ایک کرم سے
جو سرورِکَونین کے کُوچے کا گدا ہے
سرکار کے قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہا ہے
جِینے کا دیا ہے تیری سِیرت نے قرینہ
قرآنِ مجسّم تیری ہر ایک ادا ہے
سرکار کے قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہا ہے
کیوں میری خطاؤں کی طرف دیکھ رہے ہو
جس کو ہے میری لاج وہ لجپال بڑا ہے
سرکار کے قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہا ہے
دامن میں چھپا لو کہ پشیمان ہے خالد
آ خر یہ تمھارا ہے بُرا ہے کہ بھلا ہے
سرکار کے قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہا ہے
یہ ذرّہ جسے آج سب ہی کہتے ہیں خورشید
خاکِ قدمِِ سرورِ عالم ﷺ سے اُڑا ہے
سرکار کے قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہا ہے |