Ya Nabi dekha ye rutba aap ke Hasnain ka
Efforts: KALAAM: SAYYEDI AYAZ MUFTI - HOUSTON USA

آپ ﷺ کے حسنینؓ کا 

یانبی دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا 
پیرہن جنت سے آیا آپ ﷺ کے حسنینؓ کا 
یاعلیؓ دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا ۔۔۔یانبی دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا 

لوء لوء مرجاں وہی ہیں اور امت کے امام 
آپ ﷺ کا ہی عکسِ زیبا آپ ﷺ کے حسنینؓ کا
یاعلیؓ دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا ۔۔۔یانبی دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا 

کشتی ء دینِ محمد ﷺ جب گئی منجدھار میں 
مثلِ نوح آیا سفینہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا
یاعلیؓ دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا ۔۔۔یانبی دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا 

راکبانِ دوشِ آقا ﷺکون ہیں بتلایئے؟
کسقدر رتبہ ہے اعلیٰ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا
یاعلیؓ دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا ۔۔۔یانبی دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا 

صلح میں مثلِ محمد ﷺ ، جنگ میں مثلِ علیؓ 
ہاں وہی انداز دیکھا آپ ﷺکے حسنین ؓ کا 
یاعلیؓ دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا ۔۔۔یانبی دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا 

دیں کی خاطر ، اکبر ؓ و قاسم ؓ گئے عباس ؓ بھی 
دیں کی خاطر جاں سے جانا آپﷺ کے حسنینؓ کا 
یاعلیؓ دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا ۔۔۔یانبی دیکھا یہ رتبہ آپ ﷺ کے حسنینؓ کا 

خلد میں بھی نوجوانوں کے وہ مفتی ؔ ہیں امیر 
درجہ ٗ اعلی ٰ و بالا ، آپ ﷺ کے حسنین ؓ کا