Lahoo hay paak badan may bata diya jaye
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

لہو ہے پاک بدن میں بتا دیا جائے
علیؑ کے نام کا نعرہ لگا دیا جائے

پیمبروں کی نمازیں یتیم لگنے لگیں
اگر حسینؑ کا سجدہ ہٹا دیا جائے

ابھر کے آئے گی اس میں حسینؑ کی تصویر
اگر نماز کا چہرہ بنا دیا جائے