Kya bayan ho maqam Zehra ka
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

کیا   بیاں   ہو  مقام زہراؑ کا
باپ کی ماں ہے نام زہراؑ کا

وجہِ ثخلیق کائنات بنیں
کیسا  یکتا  انعام  زہراؑ کا

آدمؑ و نوحؑ سے مھدیءِؑ دوراں
سب   کریں   احترام  زہراؑ کا

جُز علیؑ  کوئی  کُفو نہیں اِنکا
رب نے بھیجا  پیام زہراؑ کا

چودہ صدیوں سے چل رہی ہے عزا
دیکھا یہ انتظام زہراؑ کا

مولا عباسؑ کیوں نہ ہوں نازاں
آپؑ پر ہے سلام زہراؑ کا

بن گئیں خود محافظِ حیدرؑ
تھا دلیرانہ کام زہراؑ کا

کھینچ لی تھی نقاب چہروں سے
کیا غضب تھا کلام زہراؑ کا

جلد آئیں گے دَھِر میں مھدیؑ
بن   کے خود انتقام زہراؑ کا

جب سے رضوان کی ہوئی خلقت
تب  سے   ہے  یہ  غلام   زہراؑ کا