Lutf o karam ki bazm darakshan hay aap se Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
صدقے میں آپؐ کے ہے بنی ساری کائنات روشن یہ سارا عالمِ امکاں ہے آپؐ سے مولا علیؑ ہوں فاطمہؑ ہوں یا حسن ؑ حسیؑن ہر پنجتن کا نور فروزاں ہے آپؐ سے (و لا سوف یعطیک ربک فترضی) سب نعمتوں کے بعد عطا کی ہیں فاطمہؑ اللہ راضی ہونے کا خواہاں ہے آپؐ سے مولا علیؑ کے ساتھ ہیں جلوہ نما نبؐی مہکا ہوا غدیر کا میداں ہے آپؐ سے جب بھی کلامِِ پاک کو پڑھتے ہیں مصطفیٰؐ سنتا خود اپنے آپ کو قرآں ہے آپؐ سے غیبت میں اب بھی بیٹھا ہے اک لائق درود عِصمت کی اب بھی جاری دبستاں ہے آپؐ سے سب عالمیں کا رب ہے وہ ، رحمت رسولؐ ہیں لطف و کرم کی بزم درخشاں ہے آپؐ سے کرب و بلا کی خاک بھی تسبیح بھی کفن بھی اپنی لحد کا پا لیا ساماں ہے آپؐ سے دیکھا ہے دل کی آنکھوں سے کئی بار آپؐ کو مشتاق پھر بھی ملنے کا رضواں ہے آپؐ سے |