Ho sakta nahi shak koi eeman pe un ke Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
ہو سکتا نہیں شک کوئی ایمان پہ اُن کے کیونکہ ابو طالبؑ ہیں نکاح خوانِ محمدؐ یہ دین پہ احساں ابو طالبؑ کا رہے گا اولاد کو بھی کر دیا قربانِ محمدؐ ہر نعت نے اعلاں یہ کیا پڑھ کے قصیدہ عمرانؑ ہی اوّل ہیں ثناخوانِ محمدؐ یہ بات فقط اُس گھڑی یا اب کی نہیں ہے سارے ہی زمانوں پہ ہے احسانِ محمدؐ در پہ ابو طالب کے چلیں بہر مبارک ہاتھوں پہ انہی نے کیا اعلانِ محمد |