Phir Baqea ko ham banayain gay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

العجل، العجل
اے یوسفِ زہرا

پھر بقیعہ کو ہم بنائیں گے
جب امامِ زمانہ آئیں گے

قبرِ زہرا کی ہوگی جب تعمیر
انیباء سب بلائے جائیں گے

صحنِ ام البنین کے اندر
پانی پیاسوں کو ہم پلائیں گے

قبر بیمارِ کربلا کے قریب
ایک صحنِ شفا بنائیں گے

عشقِ کے باقر میں اور صادق میں
ایک دارالقلم بنائیں گے

یاد قاسم میں قبرِ شبر پر
آنسوؤں کے دیے جلائیں گے

ہم بقیعہ میں مثلِ باب الجواد
بارہ بابِ کرم بنائیں گے

اپنے مولا حسن کا دستر خوان
زائروں کیلئے بچھائیں گے

قبر زہرا پر پرچمِ عباس
خود امامِ زماں لگائیں گے

ہاں بقیعہ میں پھر تکلم و شمس
کفش برداری کرنے جائیں گے