Tafseer may Kosar ki ik aur Quran utra
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

تفسیر میں کوثر کی ایک اور قرآں اتر
ہے جشن علیؑ کے گھر شبّرؑ کی ولادت کا

آئینہءِ رسالت میں تصویر امامت کی
کیسا یہ کرشمہ ہے احمدؐ سے شباہت کا

بھائی ہو کہ بابا ہو  مادر ہو کہ نانا ہو
شبّرؑ کا سبھی کنبہ مالک ہے شفاعت کا

موسیٰؑ کہیں ھیبت سے بے ہوش نہ ہو جائیں
چمکا ہے تجلیٰ پھر اللہ کی قدرت کا

وہ خضرؑ جو نبیوں کو سکھلائے جہاں بانی
آتا ہے سبق لینے شبّرؑ سے شریعت کا

یوسفؑ سے کوئی کہدے آجائیں زیارت کو
آغوش میں زہراؑ کی جلوہ ہے امامت کا

عباسؑ نے نظروں سے ہے قتل کیا سب کو
شبّرؑ نے  سکھایا ہے  جوہر یہ شجاعت کا

اپنے ہوں ، پرائے ہوں ، ساتھی ہوں کہ دشمن  ہوں
سب پڑھتے قصیدہ ہیں  شبّرؑ کی سخاوت کا

رضوان کے ہاتھوں کی لکھا ہے لکیروں میں
لیجائے گا جنّت میں جذبہ یہ عقیدت کا