Ghar Ali ke aaya Ghazy Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
گھر علیؑ كے ہے آیا غازیؑ دل میں سب کے سمایا غازیؑ شبّیر و شبّر بھی مُسکرائے لے کے بہنوں کو ساتھ آئے سب کی نظروں کو بھایا غازیؑ غازیؑ آیا رسولؐ خوش ہیں خوش ہیں حیدرؑ بتولؑ خوش ہیں پھل دعاؤں کا پایا غازیؑ آؤ حیدر كے دَر پہ جائیں دل کی اپنی مرادیں پائیں سہرا مل کر ہے گایا غازی عرش والے جِناں سے آئے فرشِ محفل پہ ساتھ آئے جشن مل کر منایا غازیؑ ہاتھ جوڑے وفائیں آئیں دل بچھا کر رِدا ئیں آئیں مولا اپنا بنایا غازیؑ |