Hotay dhair sakhi lajpal nokar Haider ke
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

ہوتے ڈھیر سخی لجپال نوکر حیدرؑ کے
ہاں نوکر حیدرؑ کے
کر جاتے بڑے کمال نوکر حیدرؑ کے
جی نوکر حیدرؑ کے

ہندوستان میں اِسکے دیوانے
پاکستان میں ہیں پروانے
سب مل کر کریں دھمال نوکر حیدرؑ کے
جی نوکر حیدرؑ کے ، ہاں نوکر حیدرؑ کے

کوئی داتا کوئی خواجہ
پاک پتن کا کوئی راجہ
با ھُو بھی قلندر لعل نوکر حیدرؑ کے
ہاں نوکر حیدرؑ کے

جس کو بھی کچھ شرف ملا ہے
وجہ اللہ کے دَر سے ملا ہے
کُل غوث ، قطب ، ابدال نوکر حیدرؑ کے
جی نوکر حیدرؑ کے

میثم ہوں یا جابر و قمبر
سلمان و عمّار و بوذر
نہیں انکی کوئی مثال نوکر حیدرؑ کے
ہاں نوکر حیدرؑ کے

-----------------------

حسنؑ حسینؑ کا جُھولا جُھلائیں
زہراؑ کے گھر چکّی چلائیں
سارے حُور و مَلَک غِلمان نوکر حیدرؑ کے
جی نوکر حیدرؑ کے

جنّت کے ہوں دربانوں میں 
یا ہوں زمین کے اعوانوں میں
پاتے فیض سبھی رضوان نوکر حیدرؑ کے
ہاں نوکر حیدرؑ کے