Khuda ne Ali ko Nabi ke wasi ko Efforts: Syed-Rizwan Rizvi |
خدا نے علیؑ کو نبیؐ کے وصی کو ہے کعبے بُلایا قسم ہے خدا کی ہے بیٹا یہ عمرانؑ و بنتِ اسدؑ کا محمدؐ کا جایا قسم ہے خدا کی طوافِ حرم میں یوں بنتِ اسد تھیں کعبے کے دامن سے نِدا سُن رہی تھیں چلی آؤ گھر میں کہ میرے علیؑ کو ہے کعبے میں آنا قسم ہے خدا کی نہ چالیس دن تک ہوا فتح خیبر تو آخر نبیؐ نے لیا نامِ حیدرؑ یوں دستِ خدا نے تھا مرحب کو مارا تھا دَر کو اُکھاڑا قسم ہے خدا کی یہ کعبے کی قسمت وہ مسجد کی عزت با کعبہ وِلادت با مسجد شہادت ہو اِس طرح آنا ہو اِس طرح جانا کسی نے نہ پایا قسم ہے خدا کی قل کفا باللہ شھیداَ بینی و بیننا و من عندہُ علم الکتاب رسالت منانے جو آیت تھی آئی تھی خالق کے ہمراہ جس کی گواہی وہ ایمانِ کُل ہے وہ قرآنِ ناطق ہے مولاؑ ہمارا قسم ہے خدا کی ہو رضوانِ جنّت کہ رضوانِ خاکی غلامی کے بدلے رہیں گے یہ باقی قصیدے کو سُن کے علیؑ نے حشر میں ہے جنّت بُلایا قسم ہے خدا کی سید رضوان رضوی |