Midhat-e-malka-e-haya kijye
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi



مدحت ملکۂ حیا کیجئے
خمس الفاظ کا ادا کیجئے

اہل نجران پنجتنؑ ہیں یہ
دم اگر ہے مباہلہ کیجئے

سارے کاموں کو چھوڑ کر جبریلؑ
مدح زہراؑ ملاحظہ کیجئے

حرؑ نے سوچا یہ نار و نور کے بیچ
فاصلہ کم ہے فیصلہ کیجئے

آپ کے در پہ آگیا بی بیؑ
میری قسمت کا فیصلہ کیجئے

آپ کے گھر بھی آئیں گی زہراؑ
آپ بھی مجلس عزا کیجئے

گُر سکھا دیں گی مدح زہراؑ کے
آپ فضہؑ سے رابطہ کیجئے

آپ بھی دیں کی طرح مشکل میں
سیدہؑ سیدہؑ کہا کیجئے

غاصبانِ فدک کے بارے میں
اپنا اظہار برملا کیجئے

جب ہو محسوس دل میں حبِّ علیؑ
اپنی ماں کو دعا دیا کیجئے