Honton pe meray aal e payambar ki baat hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

ہونٹوں پہ میرے آلِ پیمبرؑ کی بات ہے 
قطرہ ہوں میں لبوں پہ سمندر کی بات ہے 

اِس سے بہت خفا ہیں علیؑ سے منافقین 
احمدؐ کی بات بات میں حیدرؑ کی بات ہے 

جس دَر سے لے گئے ہیں فرشتے بھی روٹیاں 
اب سائلوں كے لب پہ اُسی گھر کی بات ہے 

انسان آدمی کو بناتی ہیں مجلِسیں
فرش عزا پہ آنا مقدّر کی بات ہے 

صدیق لفظ اپنی بُزُرگی کو کھو چکا 
اب ہر زبان پہ صادقِ اکبرؐ کی بات ہے 

خیبر میں ہاتھ جوڑ كے بولے یہ جبرائیلؑ
مولا سمبھالئے گا میرے پر کی بات ہے 

پوچھا جو یار غار سے روئے تھے آپ کیوں 
بولے سلیم چھوڑو یہ اندر کی بات ہے